اسلام آباد (ٹی این ایس) وفاقی دارلحکومت میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری۔تین افغان شہریوں سمیت 39 مشکوک افراد اور18موٹر سائیکل مزید جانچ پڑتال کے لئے تھانہ جات منتقل

 
0
12

اسلام آباد (ٹی این ایس) وفاقی دارلحکومت میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری۔تین افغان شہریوں سمیت 39 مشکوک افراد اور18موٹر سائیکل مزید جانچ پڑتال کے لئے تھانہ جات منتقل۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے۔سرچ آپریشن کے دوران 743افراد،307گھرانوں،95 دوکانیں،46ہوٹل،272مو ٹرسائیکلوں اور96گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ تین افغان شہریوں سمیت 39مشکوک افراد اور 18موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کے لئے تھانہ جات منتقل کیاگیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔ سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پر اطلاع دیں۔