اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔,سرچ آپریشن کے دوران 546افراد،248 گھرانوں،29 ہوٹلوں ، 326موٹر سائیکلوں اور 123 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے30مشکوک افراد ،ایک گاڑی اور 33 موٹر سائیکلوں کوتھانہ جات منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 546افراد، 29 ہوٹلوں ، 326 موٹر سائیکلوں اور 123 گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے30مشکوک افراد ،ایک گاڑی اور 33موٹرسائیکلوں کوتھانہ منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-“15پر فوری اطلاع دی


















