کراچی (ٹی این ایس) کراچی رکنِ قومی اسمبلی و صدر شعبہ خواتین پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن، ڈاکٹر سیّدہ شاہدہ رحمانی کی زیرِ صدارت سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد امین راجپوت کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا

 
0
4

کراچی (ٹی این ایس) کراچی رکنِ قومی اسمبلی و صدر شعبہ خواتین پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن، ڈاکٹر سیّدہ شاہدہ رحمانی کی زیرِ صدارت سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد امین راجپوت کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان پیپلزپارٹی ضلع غربی کے صدر عابد ستی، چیئرمین منگھو پیر ٹاؤن حاجی نواز بروہی، چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء، چیئرمین یونین کمیٹی-12 گلشنِ معمار ہلال سعید رحمانی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلع غربی کے وسیع علاقوں—بالخصوص گلشنِ معمار، سرجانی، منگھو پیر، اورنگی ٹاؤن اور ضلع غربی—میں گیس کی عدم دستیابی، شدید کم پریشر، غیر قانونی کنکشنز اور نئی لائنوں کی عدم تنصیب جیسے دیرینہ مسائل پر جامع اور تفصیلی غور کیا گیا اس موقع پر چیئرمین منگھو پیر ٹاؤن حاجی نواز بروہی نے اپنے علاقے کے مسائل نہایت مدلل انداز میں پیش کیے اور اس امر پر زور دیا کہ متاثرہ علاقوں میں فوری آپریشنز اور مسلسل فالو اَپ میٹنگز کے ذریعے صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔ اسی طرح چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے اپنے علاقوں میں کم پریشر اور گیس فراہمی کی خرابیوں کی نشاندہی کی، جس پر منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی نے یقین دہانی کروائی کہ اورنگی ٹاؤن میں گیس لائنوں کی تبدیلی اور ری ہیبیلیٹیشن منصوبہ ستمبر 2027 تک مکمل کیا جائے گا ڈاکٹر سیّدہ شاہدہ رحمانی نے اس موقع پر پورے ضلع ویسٹ کے عوامی مسائل کو جامع انداز میں پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ خدا کی بستی،سرجانی، منگھوپیر کے تمام گوٹھوں اور دیگر علاقوں میں وہاں فوری بنیادوں پر گیس انفراسٹرکچر کی فراہمی ناگزیر ہے، جبکہ عبداللہ گبول گوٹھ، گارڈن سٹی (بلاک A و B)، سلفیا سوسائٹی، ٹھارو منگل گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں کم پریشر کے مسئلے کا فوری اور مستقل حل یقینی بنایا جائے مزید برآں، یونین کمیٹی-12، یونین کونسل-13 اور منگھو پیر ٹاؤن کے مختلف گوٹھوں—بشمول انور مری گوٹھ، جنجھار گوٹھ، جتھیال گوٹھ اور ستتر گوٹھ—سے متعلق مسائل بھی تفصیل کے ساتھ زیرِ بحث آئے، جبکہ متعلقہ نمائندگان کی جانب سے تحریری یادداشتیں سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے حوالے کی گئیں ڈاکٹر سیّدہ شاہدہ رحمانی نے دو ٹوک الفاظ میں ہدایت دی کہ غیر قانونی کنکشنز کے خلاف بلا امتیاز کارروائی، گیس پریشر کی بحالی، اور نئی لائنوں کی تنصیب کے لیے فوری، ٹھوس اور قابلِ عمل اقدامات کیے جائیں، اور اس ضمن میں پیش رفت کی باقاعدہ رپورٹ فراہم کی جائے۔