ہری پور (ٹی این ایس) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے لیے اہم اقدامات صحت کے شعبے میں بہتری کی جانب مثبت پیش رفت،

 
0
13

ہری پور (ٹی این ایس) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے لیے اہم اقدامات صحت کے شعبے میں بہتری کی جانب مثبت پیش رفت،

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یوسف ایوب خان اور صوبائی پارلیمانی لیڈر و چیئرمین ڈیڈیک اکبر ایوب خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا،
جہاں انہیں ہسپتال کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر منور خان فریدی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بھی موجود تھے ،
جبکہ اجلاس میں ہسپتال کی کارکردگی اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اکبر ایوب خان نے ہسپتال کی بہتری اور مریضوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے متعدد اہم اقدامات کا اعلان کیا۔ ان میں 500 کے وی اے کے جدید جنریٹر کی فراہمی اور سوAAلر سسٹم کے قیام جیسے منصوبے شامل ہیں تاکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

مزید برآں، مریضوں اور ڈاکٹروں کو درپیش سگنل کے مسائل کے حل کے لیے پی ٹی سی ایل وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ ڈاکٹروں کے لیے جدید انٹرکام سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔

صحت کی جدید سہولیات کے فروغ کے لیے تقریباً 45 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی کیتھ لیب کے قیام کی تجویز زیر غور آئی۔ اس کے علاوہ سی ٹی اسکین مشین، نئے ڈائیلاسس یونٹس اور دیگر جدید ایکسرے و میڈیکل مشینری کی خریداری بھی منصوبے میں شامل ہے۔

مریضوں کو بہتر اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے ایک صاف ستھری اور معیاری کینٹین کے قیام پر بھی زور دیا گیا۔
ان تمام منصوبوں پر ایک تفصیلی اجلاس میں غور کیا گیا، اور ان کی منظوری کے لیے جلد ہی صوبائی ڈائریکٹوریٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

یہ تمام اقدامات عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم،