ہری پور (ٹی این ایس) رہنما تحریک انصاف یوسف ایوب خان نےتحصیل روڈ پر زیر تعمیر ویمن اینڈ چلڈرن پارک کا وزٹ کیا، انہوں نے پارک میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور ٹی ایم اے کو واکنگ ٹریک، گزیبو اور کھیلوں کے ایریا کو مکمل کرنے کیساتھ ساتھ ایک ماہ کے اندر خواتین بچوں کے لیئے پارک اوپن کرنے کی ہدایت کی،
اس موقع پر چیئرمین واسا آغا شبیر احمد ،طاہر رحمن خان ، چیئرمین عظیم خان ، ایکسیئن ٹی ایم اے وسیم کامران ،انجنیئر احسن شفیق ، ،ملک اکرام ، چوہدری محمد صدیق سمیت معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے،





















