کراچی (ٹی این ایس) کراچی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) سندھ کے ایک وفد نے ڈاکٹر عاشق شاہ سے ملاقات کی اور انہیں ضلع صحت افسر (ڈی ایچ او) ایسٹ کراچی کا چارج سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی وفد نے نوجوان ڈاکٹروں کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر عاشق شاہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وفد کے اراکین نے امید ظاہر کی کہ ان کے دور میں باہمی تعاون، ترقی اور مثبت اقدامات کو فروغ ملے گا ملاقات کے دوران وفد نے ڈاکٹر عاشق شاہ کو صحت کے شعبے کی بہتری، اسپتالوں کے انتظامی امور مضبوط بنانے اور عوامی صحت کے مسائل کے حل کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی وفد نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ڈاکٹر عاشق شاہ کی قیادت میں محکمہ صحت میں مثبت اصلاحات اور کراچی کے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔














