اسلام آباد (ٹی این ایس) تھانہ سبزی منڈی میں پولیس مقابلہ ایس ایچ او شاہنواز ڈوگر کی سرپرستی میں گشت کے دوران پولیس ٹیم کو دیکھ کر 2 مشتبہ افراد نے آئی 10 سے ملحقہ جنگل کی طرف دوڑ لگا دی اے ایس آئی یاسر نے ہمراہ نفری جان کی پروا کئے ملزمان کا تعاقب کیا ، ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جوابی کارروائی میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ساتھی ملزم کی فائرنگ کی زد میں آ گیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزم منشیات اور اسنچنگ کی وارداتوں میں ملوث اور مطلوب تھا ، مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری
جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کر رہے ہیں ، ملزمان کیلئے واضح پیغام ہے یہ کارروائی ، ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی شاہ نواز ڈوگر













