اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے اپنا عہدے کا چارج سنبھال لیا۔عہدہ سنبھالتے ہی سکیورٹی معاملات پر فوری اور موثر اقدامات کا آغاز کر دیا

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے اپنا عہدے کا چارج سنبھال لیا۔عہدہ سنبھالتے ہی سکیورٹی معاملات پر فوری اور موثر اقدامات کا آغاز کر دیا، ڈپلومیٹک انکلیو میں ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، انہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی سکیورٹی معاملات پر فوری اور موثر اقدامات کا آغاز کر دیا اور اس موقع پر ڈپلومیٹک انکلیو میں ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ،جس میں ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی کیپٹن (ر) سید زیشان حیدر سمیت سکیورٹی ڈویژن کے سینئر افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران ڈپلومیٹک انکلیو، ریڈ زون، ایکسٹرنل ریڈ زون اور حساس نجی و سرکاری عمارات کی سکیورٹی کے حوالے سے مختلف یونٹس کے ایس پیز نے جامع بریفنگز دیں، ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے موجودہ سکیورٹی چیلنجز، خطرات اور حفاظتی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کیلئے متعدد اہم ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں اہم تنصیبات، سفارتی مراکز اور حساس عمارات کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو میں سکیورٹی اقدامات کو مزید سخت اور جدید تقاضوں کے مطابق موثر بنایا جائے، جبکہ مشکوک سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے،اجلاس میں داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، چیکنگ کے نظام، ایمرجنسی رسپانس اور سکیورٹی کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے، ڈی آئی جی سکیورٹی نے واضح کیا کہ سکیورٹی امور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور شہریوں، سفارتی عملے اور اہم تنصیبات کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے