کراچی (ٹی این ایس) کراچی جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کراچی میں ایک کامیاب فائر ڈرل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ایمرجنسی تیاری، فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی اور مربوط ڈیزاسٹر ریسپانس کو بہتر بنانا تھا ورکشاپ میں معزز مہمانانِ گرامی میں وزیر سید ناصر حسین شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد شیر، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر نگہت شاہ، ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ، ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر واجد مہر، ای آر انچارج ڈاکٹر نوشین، آرگنائزر ڈاکٹر عرفان صدیقی، آرگنائزر ڈاکٹر وقاص خان، اے ڈی ایم سدام صالح، ڈی ڈی ڈاکٹر عادل، میڈیا کوآرڈینیٹر عاصم رحمان اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر ذیشان، ڈاکٹر شائستہ، ڈاکٹر دلیپ، ڈاکٹر چونی لعل، ڈاکٹر برکت، ڈاکٹر رابعہ غفور، ڈاکٹر رب، ڈاکٹر علی، ڈاکٹر عمر سلطان اور ایمرجنسی روم (ER) ٹیم کے دیگر اراکین نے بھی فعال شرکت کی ورکشاپ کے دوران شرکاء کو فائر سیفٹی پروٹوکول ایمرجنسی رسپانس حکمت عملی، انخلا کے طریقہ کار اور فائر وارڈن مینجمنٹ کی عملی تربیت دی گئی۔ اس کا مقصد شرکاء میں اعتماد پیدا کرنا اور ایسے عملی ڈرلز کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر اور فوری ردعمل یقینی بنایا جا سکے منتظمین نے تمام معزز مہمانان، فیکلٹی ممبران، شرکاء، میڈیا نمائندگان اور معاون ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ ورکشاپ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔














