امام کعبہ کے بیٹے کی اسکول آمد،پہلے روز ساتھ بیٹھے

 
0
537

مکہ مکرمہ ستمبر 27 (ٹی این ایس) ۔میڈیارپورٹس کے مطابق حرمین شریفین کے امور کے انتظامی امور کے سربراہ اور حرم مکی کے امام و خطیب شیخ عبدالرحمن السدیس نے اپنے بیٹے کے پہلے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر کلاس میں ساتھ بیٹھ کر شرکت کی۔ شیخ کے بیٹے فہد نے مکہ مکرمہ میں حفظ قرآن کے پرائمری اسکول مدرسہ ابن عامر میں داخلہ لیا ہے۔شیخ عبدالرحمن السدیس نے سورہ فاتحہ پڑھی جس کو بچوں نے ان کے پیچھے دْہرایا۔شیخ السدیس کا طلبہ کے تعلیمی سال کے آغاز پر ان کی نشستوں پر ساتھ بیٹھنا ننھے بچوں کی حوصلہ افزائی اور تعلیم کی رغبت دلانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔