میانمار سے بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا کی تعداد میں مزید اضافہ ،تعداد 4لاکھ سے زائد ہو گئی، اقوام متحدہ

 
0
395
A group of Rohingya refugees walk on the muddy road after travelling over the Bangladesh-Myanmar border in Teknaf, Bangladesh, September 1, 2017. REUTERS/Mohammad Ponir Hossain

نیویارک ستمبر27(ٹی این ایس )اقوام متحدہ کے مطابق میانمار میں جاری تشدد سے بچنے کے لیے بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ اسی ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا کہ اب بھی روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں روہنگیا مہاجرین بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں۔ اس دارے کی طرف سے روہنگیا مہاجرین کے لیے مزید امداد کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ بین الاقوامی اداروں کے مطابق میانمار میں روہنگیا اقلیت کو ’نسل کشی‘ کا سامنا ہے