اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد میں غیر قانونی مویشی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، بکرے منڈی منتقل

 
0
6

اسلام آباد (ٹی این ایس)  اسلام آباد میں غیر قانونی مویشی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، بکرے منڈی منتقل..

 

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے شہر میں صفائی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے آئی جے پی روڈ پر غیر قانونی طور پر بکرے فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔مجسٹریٹ انڈسٹریل ایریا راجہ شعیب فیاض نے سی ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ آئی جے پی روڈ کے دونوں اطراف آپریشن کرتے ہوئے سڑک کنارے قائم غیر قانونی مویشی فروخت پوائنٹس ختم کروا دیے۔ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں موجود بکرے اور دیگر جانور تحویل میں لے کر متعلقہ مویشی منڈیوں میں منتقل کر دیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں غیر قانونی مویشی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جانور صرف مختص کردہ منڈیوں سے ہی خرید و فروخت کریں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ وفاقی دارالحکومت میں صفائی، خوبصورتی اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔