اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے یوڈی سی راجہ رب نواز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسرکو پھول اور تحائف پیش کئے اور ان کے مستقبل کیلئے نیک تمناﺅ ں کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادپولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے اپر ڈویژن کلرک راجہ رب نواز کے اعزاز میں ریسکیو15-میںپروقار الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا۔تقریب میں سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلا م آباد نے ریٹائر ڈ ہونے والے یوڈی سی کی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائرڈ بھی ہو گا۔آپ نے ایک لمبا عرصہ محکمہ پولیس کی خدمت کی ہے، دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ ایسے کام کیے جائیں جس سے آپ کا نام روشن ہو اور آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے۔ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کا قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں گزار کر عوام کی خدمت کی، اس کے بدلے محکمہ پولیس نے بھی آپ کو عزت،وقار اور ایک مقام دیا جس پر آپ کو اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے مزید کہا کہ آپ کو کوئی بھی نجی وسرکاری مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ہونیوالے یو ڈی سی راجہ رب نواز نے عزت افزائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے ریٹائرڈ ہونے والے یو ڈی سی کی خد مات کو سراہتے ہوئے انہیں تحائف پیش کئے اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا














