اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کے کانسٹیبل عرفان ارشد کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی

 
0
6

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کے کانسٹیبل عرفان ارشد کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سمیت پولیس افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل عرفان ارشد کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، پولیس کے سینئر افسران، جوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مرحوم کو سلامی پیش کی ، جبکہ آئی جی اسلام آباد نے پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی ،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کانسٹیبل عرفان ارشد کی پیشہ ورانہ خدمات اورفرض شناسی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، آئی جی اسلام آباد نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اسلام آباد پولیس اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور مرحوم کے لواحقین کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے تمام قانونی، مالی اور فلاحی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اہلخانہ کو کسی بھی مرحلے پر تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، نمازجنازہ کے اختتام پر مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی اجتماعی دعا بھی کی گئی، جبکہ مرحوم کی جسد خاکی کو تدفین کےلئے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا