اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اعلیٰ سطحی اجلاس۔

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اعلیٰ سطحی اجلاس۔ میں سنگین جرائم کے انسداد، اینٹی وہیکل لفٹنگ اور رابری و ڈکیتی کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی اور جامع جائزہ لیا ،جبکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید موثر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں سنگین نوعیت کے جرائم کے انسداد، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیوں، رابری و ڈکیتی کے خلاف جاری موثر کریک ڈاون، ملزمان کی گرفتاریوں اور مجموعی طور پر جرائم کی روک تھام کیلئے اختیار کی گئی حکمت عملی کا تفصیلی اور جامع جائزہ لیا گیا،آئی جی اسلام آباد نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید موثر، منظم اور نتیجہ خیز بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد یکسو کیا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، انہوں نے واضح کیا کہ پولیس کی اولین ترجیح عوام کا اعتماد بحال رکھنا اور جرائم کے مکمل خاتمے کیلئے عملی اقدامات کو تیز کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کو جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس ذرائع کے موثر استعمال کے ذریعے مزید فعال بنایا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی گنجائش باقی نہ رہے،بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس کی کینٹین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کھانے کے معیار اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کینٹین کے معیار میں مزید بہتری لانے کی ہدایت جاری کی اور افسران و اہلکاروں کے ساتھ کھانا بھی تناول کیا، اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود، معیاری سہولیات کی فراہمی اور بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا محکمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہ