اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔
سرچ آپریشن کے دوران 409 افراد،309گھرانوں، 126 موٹر سائیکلوں اور 56گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے ایک افغان شہری سمیت اٹھارہ مشکوک افراد اور14موٹر سائیکلوں کو تھانہ منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران 409 افراد،309گھرانوں، 126 موٹر سائیکلوں اور 56گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے ایک افغان شہری سمیت اٹھارہ مشکوک افراد اور14موٹر سائیکلوں کو تھانہ منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-“15پر فوری اطلاع دیں