اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس تھا نہ کر پا، تھا نہ کر اچی کمپنی اور تھا نہ آ بپا رہ پولیس ٹیمو ں کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈاون۔

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس تھا نہ کر پا، تھا نہ کر اچی کمپنی اور تھا نہ آ بپا رہ پولیس ٹیمو ں کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈاون۔شہریوں کواسلحہ کی نو ک پر لو ٹنے اور مو ٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب تین منظم گر وہوں کے چھ ارکان گرفتار،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی، موٹر سائیکل، قیمتی موبائل فون اوروارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں تھا نہ کر پا، تھا نہ کر اچی کمپنی اور تھا نہ آ بپا رہ پولیس ٹیموں نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف مو ثر کر یک ڈاو¿ن کے دوران شہریوں کواسلحہ کی نو ک پر لو ٹنے اور مو ٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب تین منظم گر وہوں کے چھ ارکان کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی، قیمتی موبائل فون، موٹر سائیکل اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکرلیاگیا، گرفتار ملزمان اسلام آباد پولیس کو راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیاہے،جبکہ گینگ کے دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طارق نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس منظم اور متحرک گینگز کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لارہی ہے اور یہ تب تک جاری رہیں گی جب تک یہ شہر امن کاگہوارہ نہ بن جائے