اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی زیر صدارت اہم اجلاس، جرائم کے انسداد اور سکیورٹی مزید مو¿ثر بنانے کی ہدایات ۔

 
0
3

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی زیر صدارت اہم اجلاس، جرائم کے انسداد اور سکیورٹی مزید مو¿ثر بنانے کی ہدایات ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کی مجموعی سکیورٹی صورتحال سمیت جرائم کی روک تھام، سنگین مقدمات میں ملوث عناصر اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا،انہوں نے متعلقہ افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوںنے پٹرولنگ کو مزید مو¿ثر اور فعال بنانے کے لئے بھی جامع حکمت عملی اپنانے پر زور دیا، ایس ایس پی آپریشنز نے تمام ایس ایچ اوز کو ہائی ویزیبل پولیسنگ، اسنیپ چیکنگ، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی تاکہ جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں یقینی بنائی جاسکیں۔انہوں نے مذہبی عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں، تجارتی مراکز اور اہم تنصیبات کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا ، تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں