اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر کی شہید پولیس افسر کے اہلِ خانہ سے ملاقات

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس)  ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر کی شہید پولیس افسر کے اہلِ خانہ سے ملاقات
شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیاجبکہ اہلخانہ کے صبر و استقامت کو سراہااور محکمہ پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کروائی،شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر نے اسلام آباد پولیس کے شہید پولیس افسر کے اہلخانہ سے اپنے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنے شہداءکو کبھی نہیں بھولتی، کیونکہ یہی شہداءہماری پرامن زندگی کے ضامن ہیں،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے شہید کے اہلخانہ کے صبر و استقامت کو سراہااور محکمہ پولیس کی جانب سے شہید کے بچوں کے تعلیمی اموراور دیگر مسائل پر ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کروائی،انہوں نے مزیدکہا کہ شہداءہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی،اسلام آباد پولیس ہمیشہ اپنے شہداءکے اہلِ خانہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے مزید کہا کہ شہداءکے اہلخانہ کا خیال رکھنا ہماری پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے، ان کے بچوں کی تعلیم، صحت اور تمام ضروریات کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں