آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر کے عارضہ میں مبتلا دو بچیوں کی خواہش پوری کر دی

 
0
740

اسلام آباد مارچ 27 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر کے عارضہ میں مبتلا دو بچیوں کی خواہش پوری کر دی۔ ڈی جی آئی ایس پی ار میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ بچیوں نے آرمی چیف سے پاک آرمی کا سپاہی بننے کی خواہش کی تھی۔ 13 سالہ جویریہ عالم اور 15 سالہ روبا رفیق نے فوج میں سولجر بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں بچیوں کی خواہش پوری کی۔ کور کمانڈر لاہور نے دونوں بچیوں سے مل کر ان کی خواہش کو پورا کیا۔ جویریہ اور روبا نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں بچیوں نے آرمی میوزیم کا دورہ کیا۔