اسلام آباد مارچ 26 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان 29مارچ کو بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 29مارچ کو ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچیں گے جہا ں وہ نئے گوادر ائیرپورٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و اعلان کریںگے ،وزیراعظم دورہ گوادر کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ،صوبائی وزراء ، ارکان اسمبلی اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔












