شکست دہشت گردوں کامقدراورقریب ہے، حکومت برمی مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف اقوام متحدہ سے رجوع کرے۔سینٹر رحمان ملک کا سینٹ کمیٹی سے خطاب

 
0
368

اسلام آباد، ستمبر 27 (ٹی این ایس):  پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سینیٹر رحمان ملک نے  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے ہمیں پاک فوج کے قربانیوں پر فخر ہے جو کبھی رائیگاں نہیں جایئگے۔

یہ بات انھوں نے گذشتہ روز سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلا س سے خطا ب کرتے ہوئے کہی جو انکی صدارت میں منعقد ہوئی۔رحمان ملک نے شہید  لیفٹینٹ ارسلان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے خون میں اس قوم کی حیات ہے۔اس موقع پر  شہید ارسلان کے ایصالِ ثواب کے کے لئے دعا کی گئی۔ رحمان ملک نے کہا کہ شکست انشاءاللہ دہشت گردوں کا مقدراور قریب ہے۔

اجلاس میں برما مسلمانوں کی قتل و غارت کی مذمت پر مبنی قرار داد پیش کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے کہا گیا ہے کہ  برما کےمسلمانوں کے قتل عام کیخلاف اقوام متحدہ سے رجوع کرے۔