اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس تھانہ بنی گالا نے۔خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث سگے باپ، سابقہ شوہر اور سسر کو گرفتار کر لیا

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس تھانہ بنی گالا نے۔خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث سگے باپ، سابقہ شوہر اور سسر کو گرفتار کر لیا،پولیس نے موثر تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کر کے واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 20 مئی کو مسماة بشریٰ کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا تھا جسے ابتدائی طور پر بجلی کا کرنٹ لگنے کا حادثہ ظاہر کیا گیا اور متوفیہ کی فوری تدفین بھی کر دی گئی۔ تاہم واقعہ کے مشکوک پہلوو¿ں کے پیش نظر تھانہ بنی گالا پولیس نے جدید خطوط پر تفتیش کا آغاز کیا۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہاکہ اسلام آباد پولیس نے سیف سٹی کیمروں، انسانی ذرائع اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھے قتل کے اس مقدمے کو ٹریس کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ظاہر شاہ (سگا باپ)، اسد خان (سابقہ شوہر) اور پیر محمد (سسر) شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت خاتون کو قتل کیا اور جرم کو چھپانے کے لیے اسے بجلی کا کرنٹ لگنے کا واقعہ ظاہر کیا تھا، تاہم پولیس کی پیشہ ورانہ تفتیش اور جدید تحقیقاتی ذرائع کی بدولت اصل حقائق سامنے لائے گئے۔انہوں نے اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔جبکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جائیں گے اور مقدمہ کو مضبوط شواہد کی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا