اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس اپنے افسران اور شہریوں کے مساءل کے حل کے لءے پرعزم

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس اپنے افسران اور شہریوں کے مساءل کے حل کے لءے پرعزم ۔پولیس افسران اور شہری اپنے مساءل کے حل کے لءے آءی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی کھلی کچہری میں پیش ہوءے،پولیس افسران کے مساءل کے ساتھ ان کی ویلفیءر اور شہریوں کے مساءل کا میرٹ اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں “اوپن ڈور پالیسی کے تحت”کھلی کچہری کا انعقاد کیا،آءی جی اسلام آباد نے شہریوںاور پولیس افسران کے مساءل سنے اور ان کے حل کے لءے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں،انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوءے کہا کہ شہریوں کے مساءل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ،کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوءی بھی مسءلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے ،میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لءے کھلے ہیں، آءی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوءے کہا کہ مقرر کردہ ٹاءم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجواءیں،انہوں نے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے دفاتر میں مقررہ کءے گءے ٹاءم کی پابندی کریں ،مقرر کردہ ٹاءم پر شہریوں سے ملاقات کریں اور ان کے مساءل کو بروقت اور میرٹ پر حل کریں،آءی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولیات کے لءے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے، کھلی کچہری کے روزانہ کی بنیاد پر انعقاد سے مساءل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے میں مدد مل رہی ہے