اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس نے گمشدہ بچے کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس نے گمشدہ بچے کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔ بچے کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہاتفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلءے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ ہمک پولیس ٹیم کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوءی کہ اس کا ایک بچہ لاپتہ ہوگیا ہے جس کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جاءے۔ شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری رپورٹ درج کر کے تمام تکنیکی اورانسانی ذراءع کو بروءے کارلاتے ہوءے گمشدہ بچے کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کردیا۔بچے کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور فوری مدد کرنے پراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا