اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران 338 افراد، 179گھروں، آٹھ ہوٹلوں، 46 دکانیں،217 موٹر ساءیکلوں اور 73 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلءے چھ مشکوک افراد اور 25 موٹر ساءیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جراءم کے انسداد اور جراءم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلءے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گءے۔ سرچ آپریشن کے دوران 338 افراد، 179گھروں، آٹھ ہوٹلوں، 46 دکانیں،217 موٹر ساءیکلوں اور 73 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلءے چھ مشکوک افراد اور 25 موٹر ساءیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جراءم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کءے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جراءم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کاررواءیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لاءن”پکار”15-پر فوری اطلاع دیں













