راولپنڈی (ٹی این ایس) اسلامک لائیرز موومنٹ ڈسٹرکٹ راولپنڈی کی تنظیمِ نو، نومنتخب عہدیداران کی پروقار تقریبِ حلف برداری منعقد

 
0
5

راولپنڈی (ٹی این ایس) اسلامک لائیرز موومنٹ ڈسٹرکٹ راولپنڈی کی تنظیمِ نو، نومنتخب عہدیداران کی پروقار تقریبِ حلف برداری منعقد

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں اسلامک لائیرز موومنٹ (ILM) ڈسٹرکٹ راولپنڈی کی تنظیمِ نو کے سلسلہ میں نومنتخب عہدیداران کی پروقار تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت صدر شمالی پنجاب ریجن، ظفر الحسن جوئیہ ایڈووکیٹ نے کی، جبکہ عمران شفیق ایڈووکیٹ، سپریم کورٹ، سابق صدر شمالی پنجاب ILM نے نومنتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ زاہد کیانی نے بطور صدر، حماد عباسی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری، ثاقب الرحمن چوہان ایڈووکیٹ، انیس الرحمن عباسی ایڈووکیٹ اور ملک ممتاز اعوان ایڈووکیٹ نے سینئر نائب صدور، محمد اشراق عباسی ایڈووکیٹ، اظہار الحق ایڈووکیٹ اور ساجد کھوکھر ایڈووکیٹ نے نائب صدور، ذیشان فاروق ایڈووکیٹ نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری، تنویر عباس بھٹہ ایڈووکیٹ نے جوائنٹ سیکرٹری، زاہد کھوکھر ایڈووکیٹ نے پریس سیکرٹری، مدثر ایڈووکیٹ نے ڈپٹی پریس سیکرٹری، سخاوت ایڈووکیٹ نے معاون پریس سیکرٹری، دانش بلال ایڈووکیٹ اور عثمان آفریدی ایڈووکیٹ نے کوآرڈینیٹرز، راجہ سکندر گکھڑ ایڈووکیٹ نے رابطہ سیکرٹری اور عبدالعزیز ایڈووکیٹ نے معاونِ خصوصی کے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسلامک لائیرز موومنٹ ڈسٹرکٹ راولپنڈی ایڈووکیٹ زاہد کیانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامک لائیرز موومنٹ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، انصاف کی بلاامتیاز فراہمی، اسلامی اقدار کے فروغ اور نظامِ عدل کی مضبوطی کے لیے اپنی جدوجہد پوری دیانت، خلوص اور استقامت کے ساتھ جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ وکلاء برادری کی فلاح، پیشہ ورانہ وقار اور معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام کے لیے اجتماعی کاوشوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

تقریب میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی تنظیم اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے تنظیم کے مقاصد کے حصول میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔