راولپنڈی (ٹی این ایس) خود کو پرائس مجسٹریٹ ظاہر کرنے والا جلساز گرفتار، زیر حراست شخص کاروباری مراکز سمیت ہوٹلوں پر اپنا تعارف پرائس مجسٹریٹ کے طور پر کرواتا اور رقم کا مطالبہ کرتا تھا ہوٹل سٹاف نے شک پڑنے پر مقامی پولیس کو اطلاع دی ریس کورس پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ شخص کی چانچ پڑتال کی تو خود کو پرائس مجسٹریٹ متعارف کرانے والا جعلساز ثابت ہوا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا,پولیس نے دو منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر ساڑھے تین کلو سے زائد چرس برآمد کر لی, ایئرپورٹ پولیس نے ایک فرد سے دو کلو 400 گرام، وارث خان پولیس نے ایک فرد سے ایک کلو 260 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے،شراب اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں پولیس نے آٹھ افراد کو حراست میں لیکر 40 لیٹر شراب،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ روات، آر اے بازار، وارث خان، گنجمنڈی، رتہ امرال، اور پیر ودھائی کے علاقوں میں کی گئیں، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ناصر خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی ایس پی وارث خان رانا نعیم یاسین کو تعریفی لیٹر سے نوازا، جبکہ ایس ایچ او وارث خان سب انسپیکٹر تصدق رحمان اور ہیڈ کانسٹیبل ذیشان کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دیے,، تھانہ بنی پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو افراد سے مسروقہ رقم 37 ہزار برآمد کیا ، زیر حراست شخص ڈکیتی اقدام قتل اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے، ,وارث خان پولیس نے 9 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مذکورہ شخص کو گرفتار کیا،تھانہ کلر سیداں پولیس نے بذریعہ ڈولی دانہ جوا، کھیلنے والے پانچ افراد کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی 49 ہزار روپے ، 5 موبائل فون، اور ڈولی دانے کا سامان برآمد کر لیا،کہوٹہ پولیس نے چھ سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا پڑوسی گرفتار کر لیا، پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ,لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے موت کی سزا سنا دی ،مجرم عبدالمعیز کو 10 لاکھ ہرجانہ کی سزا بھی سنائی گئی، واقعہ کا مقدمہ پیرودھائی پولیس نے تین سال قبل درج کیا گیا تھا













