راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی، دو اندھے قتل ٹریس،ٹرانسجینڈرز کو قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار

 
0
95

راولپنڈی( ٹی این ایس) راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی، دو اندھے قتل ٹریس،ٹرانسجینڈرز کو قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار، ملزم علی حسین نے اڑھائی ماہ میں دو ٹرانسجینڈرز کو صادق آباد کے علاقہ میں قتل کیا تھا، ملزم نے دونوں ٹرانسجینڈرز کو زیادتی کے بعد قتل کیا، ملزم مقتولین کے ازاربند سے ہی گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کرتا تھا، ملزم پہلے ٹرانسجینڈرز سے راہ و رسم بڑھاتا اور پھر زیادتی کے بعد قتل کردیتا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے02 ٹرانسجینڈرز کو قتل کرنے والے سیر یل کلر علی حسین کو گرفتار کرلیا، ملزم نے فروری 2023 میں ٹرانسجینڈر ظہور عرف بے بو کو قتل کیا تھا، اپریل 2023 میں ملزم نے ٹرانسجینڈر سیف عرف کملو کو بھی قتل کر دیا،ملزم نے دونوں ٹرانسجینڈرز کو زیادتی کے بعد قتل کیا،ملزم پہلے ٹرانسجینڈرز سے راہ و رسم بڑھاتا اور پھر زیادتی کے بعد قتل کردیتا تھا، دونوں وارداتوں میں طریقہ قتل زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کرتا تھا، ملزم قبل ازیں جنوری 2020 میں رحیم یار خان میں بھی شو روم کے مالک کو اسی انداز میں قتل کر چکا ہے، ٹرانسجینڈر کے قتل کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی راول کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، تفتیشی ٹیم نے انتھک محنت کے بعد سیریل کلر کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کروایا جائے گا، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے،سی پی او سید خالد ہمدانی نے بہترین تفتیش پر تفتیشی افسر اور ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام نوازا