اسلام آباد (ٹی این ایس) یس ایس پی آپریشنز سیف سٹی کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں کا سیف سٹی ڈویژن میں موجود گاڑیوں کی انسپیکشن

 
0
8

اسلام آباد (ٹی این ایس) یس ایس پی آپریشنز سیف سٹی کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں کا سیف سٹی ڈویژن میں موجود گاڑیوں کی انسپیکشن۔ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی نے تمام گاڑیوں کی انسپکشن کے ساتھ ان کی اوور ہالنگ اور مینٹیننس کا جائزہ لیا اور افسران کو تمام گاڑیوں کو درست حالت میں رکھنے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز سیف سٹی کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں نے سیف سٹی ڈویژن میں موجود گاڑیوں کی انسپیکشن کی،اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی نے گاڑیوں کی انسپکشن کے ساتھ ان کی اوورہالنگ اور مینٹیننس کا جائزہ لیا۔انہوں نے تمام افسران کو گاڑیوں کو درست حالت میں رکھنے کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کی فوری مدد اور امن و امان کے قیام میں ان گاڑیوں کا اہم کردار ہے، ان کی بہترین حالت اور دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے