خیبرپختونخوا:بیرونی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

 
0
180

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت کےبیرونی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح 887ارب 87 کروڑ تک پہنچ گیا ۔سب سب نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق پچھلے نو سال دور اقتدار میں ،791 ارب روپے کے مالیاتی اداروں سے معاہدوں پر دستحط کر دیے گئے،یہ قرضہ عالمی بنک ایشائی ترقیاتی بنک بین القوامی ترقیاتی ایجنسی اوردیگر مالیاتی ادروں سے حاصل کیا گیا ہے جو سود سمیتواپس کیا جاےگا ۔دستاویزات کے مطابق ایم۔ایم۔اے حکومت کے خاتمے پر قرضہ17 ارب تھا اسطرح اے این پی اور پی پی پی کی حکومت میں یہ قرضہ97 ارب تک پہنچ گیا تھا اور ان نو سال میں قرضوں کابوجھ کے پی حکومت پر 791 ارب روپے ریکارڈ تک پہنچ گیا ہے دستاویزات کے مطابق مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلے ایشیائی ترقیاتی بنک سے 233 ارب 36 کروڑ 44 لاکھ لیا جاے گا جبکہ کئی منصوبوں کےلے قرضہ لیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ سے مختلف منصوبوں کیلئے 148 ارب 32 کروڑ 18 لاکھ روپے قرض لیا جاے گا۔ ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق ان قرضوں سے حزانہ پر بوجھ بڑھ جانے اور بجٹ میں عوام پر مزید ٹیکس لگائے جائیں گے ۔اکنامک کوریڈور کےلیے81 آرب ,98 کروڑ 60 لاکھ جبکہ توانائی منصوبے کےلیے 44 ارب 40 کروڑ 40 لاکھ اور عوامی فلاح وبہبود پرخرچ ہونے والے پیراجیکٹ کےلے 23ارب 94 کروڑ 60 لاکھ کا قرضہ حاصل کیا جا ئے گا ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک سے بالاکوٹ توانائی منصوبے کےلیے 42 ارب 83 کروڑ 80 لاکھ اور اسطرح اسی منصوبے کےلئےاے ائی ائی بی سے 44 ارب 62 کروڑ 50 لاکھ قرض حاصل کیا جائے گا ۔دستاویزات کے مطابق شہروں کی بہتری اور ترقی کےلے ایشیائی ترقیاتی بنک سے ،66 ارب دو کروڑ جبکہ اسی منصوبے اے آئی آئی بی سے 34 ارب 74 کروڑ 90 لاکھ اور آئی ایف اے ڈی سے رورل معاشی ترقی کےلے 13 ارب 22 کروڑ 50 لاکھ روپے کا قرضہ حاصل کیا جائے گا ۔