اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی جی سیف سٹی / ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹیم سے اہم میٹنگ۔

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی جی سیف سٹی / ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹیم سے اہم میٹنگ۔
میٹنگ میں شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور ٹریفک حادثات میں کمی لانے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سلسلے میں سی ڈی اے کی جانب سے شاہراہوں پر فریش لین مارکنگ، ٹریفک سائن بورڈز کی تنصیب اور ٹریفک سگنلز کی بروقت و مناسب دیکھ بھال جیسے اہم نکات زیر غور آئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی سیف سٹی / ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت سیف سٹی آفس میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں ایس پی آپریشنز سیف سٹی کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں، ڈائریکٹر آئی ٹی عاطف عباس اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سینئر ٹیم نے شرکت کی،میٹنگ میں شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور ٹریفک حادثات میں کمی لانے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے کی جانب سے شاہراہوں پر فریش لین مارکنگ، ٹریفک سائن بورڈز کی تنصیب اور ٹریفک سگنلز کی بروقت و مناسب دیکھ بھال جیسے اہم نکات زیر غور آئے،ڈی جی سیف سٹی نے اس موقع پر کہا کہ محفوظ اور منظم ٹریفک نظام کے لیے روڈ انفراسٹرکچر کا معیار بہتر بنانا ناگزیر ہے،انہوں نے سی ڈی اے ٹیم سے شہر کی اہم شاہراہوں پر لین مارکنگ اور سائن بورڈز کو جلد از جلد اپ ڈیٹ کرنے کی درخواست کی جس پر سی ڈی اے ٹیم نے ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کے لیے تمام ضروری اقدامات ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے جائیں گے۔