پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے پی آر اے واک آوٹ کمیٹی کے چیئرمین سینئر پارلیمانی رپورٹر ارشد وحید چوہدری کی حمائت کا اعلان

 
0
348

بلاول بھٹو زرداری کو کئے گئے ایک سوال کو بنیاد پر بناکرارشد وحید چوہدری کے خلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت قرار
اسلام آباد اپریل 26 (ٹی این ایس): پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ پی آر اے کے سینئر رکن چیئرمین واک آوٹ کمیٹی ارشد وحید چوہدری کے خلاف ایک حکومتی سیاسی پارٹی اور ایک میڈیا ادارے کی طرف سے ایک مکروہ اور بے بنیاد پروپیگنڈا مہم چلائی جارہی ہےجس کا مقصد ایک سینئر پارلیمانی رپورٹرز کو بدنام کرنا ہے تاکہ اس پر اثر انداز ہوا جاسکے اس مہم کی بنیادچیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر ارشد وحید چوہدری کی طرف سے کیا گیا سوال بنایا گیا ہے پی آر اے سمجھتی ہے کہ صحافتی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سوال کرنا ہرصحافی کا حق ہے جواب دینا یانہ دینایا تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے کوئی بھی جواب دینا کسی بھی رہنما کا حق ہے مگر یہ حق کسی کو نہیں دیا جاسکتا کہ وہ کسی کے سوال کرنے کی بنیاد پر اس صحافی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا مہم شروع کردے
پی آر اے ارشد وحید چوہدری کے خلاف اس پروپیگنڈا کی نہ صرف شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے بلکہ اسے ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے واضح پیغام دیتی ہے کہ یہ مہم بند نہ ہوئی تو پی آر اے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے راست اقدام پر مجبور ہوگی