او جی ڈی سی ایل کی ان نو ماہ میں نیٹ سلیز مبلغ192.047 ارب روپے رہی، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ا جلاس میں بریفنگ

 
0
290

اسلام آباد اپریل 26 (ٹی این ایس): آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ا جلاس آج یہاں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں 31 مارچ 2019کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی۔ او جی ڈی سی ایل کی ان نو ماہ میں نیٹ سلیز مبلغ192.047 ارب روپے رہی۔ جبکہ گزشتہ سال ان نو ماہ کے دوران 147.712 ارب روپے تھی۔ بعداز ادائیگی ٹیکس کمپنی کا خالص منافع مبلغ 85.312 ارب روپے رہا جو گزشتہ سال ان نو ماہ میں 56.821 ارب روپے تھا۔ جبکہ فی شیئر آمدنی 19.84 روپے رہی۔ علاوہ ازیں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے2.75 روپے فی شیئر عبوری منافع دینے کا اعلان بھی کیا۔
مذکورہ عبوری منافعے کے حقدار ایسے شیئرز ہولڈرز ہونگے جنکے نام ممبران کے رجسٹر میں 11 جون 2019 تک موجود ہونگے۔
مذکورہ نو ماہ کے دوران میں او جی ڈی سی ایل نے42.681 ارب روپے قومی خزانے میں ٹیکس کی مد میں ادا کیے اور کمپنی نے ایکسپلوریشن اور ڈویلپمنٹ کے شعبے میں نمایاں اضافہ کیا۔ او جی ڈی سی ایل نے سیسمک اور ڈرلنگ کی سرگرمیوں میں بھی شاندار اضافہ کیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی انتظامیہ کی طرف سے مالی نظم و ضبط، منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے اور ایکسپلوریشن میں ریکارڈ اضافہ کرنے پر کمپنی کی کارکردگی کو سراہا۔