راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ کینٹ سید سبطین الحسنین کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی ۔ موٹرسائیکل چور دو رکنی گینگ گرفتار 6 مسروقہ موٹرسائیکل سمیت رقم 19 ھزار روپے برآمد تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ کینٹ نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے ھمراہ پولیس ٹیم علاقے میں موٹر سائیکل چوری و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار کرلیا زیرحراست افراد سے دوران تفتیش پولیس ٹیم نے 6 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم 19 ہزار روپے برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کردی ھے ۔ ایس پی پوٹھوہار سرکل سردار بابر ممتاز نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد پر چالان عدالت پیش کیا جائے گا ۔













