راولپنڈی | آئی ایس پی آر (ٹی این ایس) آئی ایس پی آر اکیاونویں بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس اور 31 ویں آفیسر بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب

 
0
145

آئی ایس پی آر اکیاونویں بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس اور 31 ویں آفیسر بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب نیشنل اکیڈمی برائے ایویشن سیکیورٹی، اے ایس ایف کراچی میں منعقد ہوئی۔ کورس میں کل 732 مردو خواتین نے تربیت حاصل کی. لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، ہلال امتیاز (ملٹری)، کور کمانڈر کراچی کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت۔ مہمانِ خصوصی نے ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی جانب سے ملکی ہوائی اڈوں کی فول پروف سیکیورٹی اور امن وامان کے سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کو بھر پور سراہا۔ مہمانِ خصوصی نے اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینیز میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیے۔ مہمان خصوصی نے اے ایس ایف شہداء کی فیمیلیز کے ساتھ ملاقات میں شہداء کی ملک کیلئے دی جانے والی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔