ْآرمی چیف سے اردن کی شاہی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

 
0
496

راولپنڈی نومبر 9(ٹی این ایس)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کی شاہی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل یوسف احمدنے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو پاکستان آرمی چیف کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے اردن کی شاہی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا، میجر جنرل یوسف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہیں،معزز مہمان پاک فوج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔