چیئرمین تحریک انصاف کی کوئٹہ میں پولیس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

 
0
364

اسلام آباد نومبر 9(ٹی این ایس)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کوئٹہ میں پولیس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی آئی جی اور انکے ساتھیوں کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ شرانگیزی اور فساد کی بدترین مثال ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً پولیس کے افسران اور جوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔دشمن ملک میں انتشار اور عدم استحکام کا خواہاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے پیچھے کارفرما عناصر کسی نرمی اور رعایت کے مستحق نہیں۔حکومت واقعے کی تمام ممکنہ پہلوؤں سے تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے۔انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور جوانوں کے لواحقین سے یکجہتی اور تعزیت کا اظہارکیا۔