اسلام آباد (ٹی این ایس) اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف سٹی عباس مہدی کی کیپیٹل پٹرول یونٹ کے افسران سے امیٹنگ ،دورانِ ڈیوٹی جرائم کی روک تھام اور مشکوک افراد و سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کیلئے اسلام آباد پولیس کے زیرِ استعمال سافٹویئرز کے بہترین استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا تاکہ جرائم کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے،سیکیورٹی ڈیوٹی مینجمنٹ سسٹم سافٹویئر کے استعمال کو بھی یقینی بنانے کی تاکید کی گئی تاکہ افسران کی حاضری اور گشت کو تکنیکی طور پر مانیٹر کیا جا سکے اور جانفشانی و ذمہ داری کو افسران کی پیشہ ورانہ زندگی کا خاصہ بنایا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف سٹی عباس مہدی نے کیپیٹل پٹرول یونٹ کے افسران سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں افسران کو دورانِ ڈیوٹی جرائم کی روک تھام اور مشکوک افراد و سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کیلئے اسلام آباد پولیس کے زیرِ استعمال سافٹویئرز کے بہترین استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا تاکہ جرائم کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔علاؤہ ازیں افسران کو سکیورٹی ڈیوٹی مینجمنٹ سسٹم سافٹویئر کے استعمال کو بھی یقینی بنانے کی تاکید کی گئی تاکہ افسران کی حاضری اور گشت کو تکنیکی طور پر مانیٹر کیا جا سکے اور جانفشانی و ذمہ داری کو افسران کی پیشہ ورانہ زندگی کا خاصہ بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں روایتی پولیسنگ کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ناگزیر ہے۔ ریئل ٹائم ڈیٹا اور AI بیسڈ سسٹمز کی مدد سے مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی ممکن ہے مزید یہ کہ عوام کا اعتماد ہی پولیس کی اصل کامیابی ہے اور اس اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے ہر افسر کو اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور پیشہ وارانہ مہارت سے سر انجام دینی ہو گی۔میٹنگ کے اختتام پر افسران نے مکمل تعاون اور احکامات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی













