شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک

 
0
91

شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر کئی حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند ہے، تشدد کا راستہ اپنانے والوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔