اسلام آباد (ٹی این ایس) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری 22 ، جولائی کو ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی تیاری کے سلسلے میں اسلام آباد آئیں گے – وہ دو روز اسلام آباد اور راولپنڈی قیام کریں گے اس دوران پیرسیدسہیل بخاری مختلف شخصیات ، دوست ، احباب کے ساتھ ساتھ سپانسرز کیلئے ملاقات بھی کریں گے ایوارڈز تقریب 11 – اگست کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے آڈیٹوریم اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی اور تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی –













