اسلام آباد (ٹی این ایس) معرکہ حق میں مسلح افواج نے خودمختار نظام اور سائبر سکیورٹی کے ذریعے سرحدوں کا دفاع کیا

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) معرکہ حق میں مسلح افواج نے خودمختار نظام اور سائبر سکیورٹی کے ذریعے سرحدوں کا دفاع کیا’ انڈس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹم ایکسپو کی تقریب سے وزیراعظم خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ نمائش اور اقدامات پاکستان کو 21 ویں صدی کی جدید ٹیکنالوجی میں صف اول کا ملک بنائیں گے’ سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی بنیادوں پر تیاری مکمل حاصل کر لی ہے’ وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی اپنائی، فیلڈ مارشل کی سربراہی میں ائیرچیف اور نیول چیف کی معاونت شاندار رہی ہے’ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا