ہری پور (ٹی این ایس) الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے تیار، صوبائی حکومت نے شیڈول 9 میں ترمیم کے لیے 3 ہفتے کی مہلت مانگ لی،
پشاور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کے لیے بھرپور کوش کر رہا ہے تو دوسری جانب صوبائی حکومت نے الیکشن نہ کرانے کے اشارے دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے کے 23 اضلاع ہری پور، ہزارہ ڈویژن میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جبکہ مزید 7 اضلاع میں حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ویلج اور نیبرہڈ کونسلز کی حلقہ بندی کے لیے آبادی کی حد میں ترمیم سے قانونی ابہام پیدا ہوا ہے۔ آبادی کی نئی حد اور شیڈول 9 میں نشستوں کی تعداد میں تضاد کے باعث حلقہ بندیاں ممکن نہیں ہو سکیں۔
صوبائی حکومت نے 3 ہفتے کی مہلت مانگی ‛ اس قانونی پیچیدگی کو دور کرنے کے لیے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے شیڈول 9 میں ترمیم کے لیے الیکشن کمیشن سے مزید تین ہفتوں کی مہلت مانگ لی تھی۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی درخواست پر ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ مقررہ مدت میں صوبائی حکومت شیڈول 9 میں ضروری ترامیم کر کے بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار کرتی ہے یا نہیں۔
















