اسلام آباد (ٹی این ایس) ٹریفک پولیس کاغیرقانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، شاپنگ مالز، تجارتی مراکز، مارکیٹس اور بڑی شاہراؤں پرغیرقانونی پارکنگ اور خلاف ورزیوں پر بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی گئیں،ٹریفک بہاؤ میں رکاوٹ بننے اور روڈ ڈسپلن کو متاثر کرنے والے ڈرائیورزکیخلاف بلا امتیازکاروائیاں جاری رہیں گی، ٹریفک پولیس نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شاپنگ مالز،مارکیٹس، تجارتی مراکز اور بڑی شاہراؤں میں غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی طورپرہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والے عناصر خصوصاً جو ٹریفک ڈسپلن کو متاثر کرتے ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنایاجائے،انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی مراکزمیں پارکنگ کیلئے مختص جگہ پر پارکنگ کو یقینی بناتے ہوئے نوپارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رعایت نہ دی جائے،فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں کا حق ہے فٹ پاتھ پر کسی قسم کی پارکنگ یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،تجارتی مراکزمیں آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اسلام آبادپولیس سے تعاون کریں تاکہ شہر میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھاجاسکے















