لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو جنوبی جبکہ یفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو لاہور  کی کمان سونپی گئی

 
0
644

اسلام آباد،ستمبر29 (ٹی این ایس): پاک فوج  میں بعض اہم تبادلے کئے گئے ہیں جن کے تحت اس کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو جنوبی کمان کے کمانڈر  تعینات کردیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ ،انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)  کی طرف سے جاری ایک بیان  کے مطابق جنرل باجوہ کو یفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی جگہ بلوچستان میں جنوبی کمان سونپی گئی ہے جبکہ یفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو کور کمانڈر لاہور تعینات کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے بیان  میں مزید بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل صادق علی جی ایچ کیو میں انسپکٹرجنرل آرمز تعینات کیے گئے ہیں۔