راولپنڈی (ٹی این ایس) مرکزی انجمن تاجران کے رہنماشاہدغفور پراچہ،راولپنڈی چیمبرزکے صدرعثمان شوکت چوہدری نویرکنول،طارق جدون،قاضی فاروق اکرام گوشی رضوان عباسی رانا کامران قاری خالداوردیگر نے ممتازسیاسی و سماجی شخصیت حاجی سیف اللہ خان کے صاحبزادے حمزہ سیف اللہ خان کے لاء آفس کا افتتاح کر دیا، نئے قانون دان دفتر کے شاندار افتتاح اور یوم آزادی کی مناسبت سے انتہائی باوقار اور پرشکوہ تقریب کا باقاعدہ اہتمام کیا گیا، تقریب میں شہر کی نامور وکلاء کرام، تاجر برادری کی معزز شخصیات، اور نمایاں سماجی و سیاسی رہنمائوں نے بھرپور شرکت کر کے تقریب کی رونق کودوبالا کیا، تقریب کاآغاز یوم آزادی کی مناسبت سے ملک و ملت کی سلامتی کی دعائوں اور کیک کاٹنے سے ہواجس کے بعدبیرسٹرحمزہ سیف اللہ خان کے نئے دفتر کا باضابطہ افتتاح کیا گیا،تمام معزز مہمانوں نے حاجی سیف اللہ خان اور ان کے فرزند بیرسٹر حمزہ سیف اللہ خان کو پھولوں کے ہار پہنائے، گلدستے پیش کئے اور اس عظیم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے مرکزی انجمن تاجران کے رہنماشاہدغفور پراچہ،راولپنڈی چیمبرزکے صدرعثمان شوکت چوہدری اورطارق جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اور انصاف کی پاسداری ہی کسی معاشرے کی حقیقی آزادی اور ترقی کی ضامن ہوتی ہے،ہم محترم حاجی سیف اللہ خان اور ان کے فرزند بیرسٹر حمزہ سیف اللہ خان کو اس شاندار کامیابی اور وکالت کے اس نیکی اور خدمت سے بھرپور سفر کے آغاز پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ بیرسٹر حمزہ سیف اللہ خان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے، انہیں حق و انصاف کا پرچم بلند کرنے اور مظلوموں کا سہارا بننے کی توفیق دے۔













