اسلام آباد (ٹی این ایس) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان، ٹریفک پولیس کا غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن، خلاف وزیوں پر بلا تفریق کاروائیاں ،ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے اور روڈ ڈسپلن کو متاثر کرنے والے ڈرائیورزکےخلاف بکاروائیاں جاری رہیںگی۔ٹریفک پولیس کا نوپارکنگ اور فٹ باتھ پرغیر قانونی پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہر کے شاپنگ مالز،مارکیٹس، تجارتی مراکز اور بڑی شاہراﺅں میں غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی طورپرہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والے عناصر خصوصاً جو ٹریفک ڈسپلن کو متاثر کرتے ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنایاجائے،انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی مراکزمیںپارکنگ کےلئے مختص جگہ پر پارکنگ کو یقینی بناتے ہوئے نوپارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رعایت نہ دی جائے،فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں کا حق ہے فٹ پاتھ پر کسی قسم کی پارکنگ یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،تجارتی مراکزمیں آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اسلام آبادپولیس سے تعاون کریں تاکہ شہر میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھاجاسکے
















