اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کی “نو ٹو ویپن”مہم کے تحت بھرپورکارروائیاں جاری۔تھانہ آبپارہ اور تھانہ کراچی کمپنی پولیس ٹیموں نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار لیا۔اسلام آباد میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کسی صورت قابلِ قبول نہیں، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی “نو ٹو ویپن”مہم کے تحت بھرپورکارروائیاں جاری ہیں ۔اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس تھانہ آبپارہ اور تھانہ کراچی کمپنی پولیس ٹیموں نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج عمل میں لاکر بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی “نو ٹو ویپن”مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اسلام آباد میں کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے اور شہریوں کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم سے دور رکھیں۔ بچوں کا جرائم میں ملوث ہونا ان کے مستقبل کو تباہ کرسکتا ہے، لہٰذا والدین اپنے بچوں کی بہتر تربیت اور مثبت سرگرمیوں میں شمولیت کو یقینی بنائیں















