اسلام آباد (ٹی این ایس) کوہسار یونائیٹڈ ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کے مرکزی دفتر علی پور میں “صحت اور تعلیم پروگرام” کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں علاقہ کی سماجی، کاروباری اور سیاسی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں معززین علاقہ اور عوام نے شرکت کی۔ تقریب میں کوہسار یونائیٹڈ ویلفیئر ٹرسٹ اور القادر جنرل ہسپتال کی جانب سے متعارف کرائے گئے “صحت اور تعلیم کارڈ” کو عوامی فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم اور قابلِ تحسین قدم قرار دیا گیاتقریب میں ثناء اللہ خان ستی، احسان اللہ خان ستی ایڈووکیٹ، قیصر زرین ستی (UK)، اسد ستی، موسیٰ ستی، سردار شیرباز، مظہر ستی، وقار ستی، راجہ شوکت، عامر ستی، راجہ ابرار سمیت بڑی تعداد میں معززین اور اہل علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کوہسار یونائیٹڈ ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) اور القادر جنرل ہسپتال کی جانب سے صحت اور تعلیم کارڈ کے اجراء کو موجودہ مہنگائی کے دور میں عوام کے لیے ایک انتہائی اہم اور عملی فلاحی اقدام قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاج معالجے اور تعلیم کے بڑھتے ہوئے اخراجات نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، ایسے حالات میں ایک ہی پلیٹ فارم کے ذریعے صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا قابلِ قدر خدمت ہے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ کوہسار یونائیٹڈ ویلفیئر ٹرسٹ کا بنیادی مقصد دکھی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے مستحق افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ صحت اور تعلیم کارڈ اسی فلاحی مشن کا تسلسل ہے، جس کے ذریعے ٹرسٹ کے ممبران اور عام شہریوں کو علاج معالجے اور تعلیم کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔تقریب میں اس امر کو بھی سراہا گیا کہ ایک ہی کارڈ کے ذریعے میڈیکل اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی ایک منفرد فلاحی تصور ہے، جس کا مقصد صحت اور تعلیم جیسے بنیادی شعبوں میں عام آدمی کا مالی بوجھ کم کرنا اور اسے باعزت انداز میں سہولت فراہم کرنا ہے اس موقع پر چیئرمین کوہسار یونائیٹڈ ویلفیئر ٹرسٹ و چیئرمین نوید قادر ستی و سی ای او القادر جنرل ہسپتال و چائیلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر آصف کچھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد کاروباری یا ذاتی مفاد نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے ضرورت مند افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ خدمت کا یہ سفر مخیر حضرات، معززین علاقہ اور عوام کے بھرپور تعاون سے جاری رکھا جائے گانوید قادر ستی کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہیں، تاہم مہنگائی کےموجودہ دور میں کم آمدنی والے افراد کے لیے علاج اور تعلیم کے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے کوہسار یونائیٹڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے صحت اور تعلیم پروگرام کا آغاز کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو اس فلاحی منصوبے سے مستفید کیا جا سکےانہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کی پوری ٹیم خدمت کے اس مشن کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل میں بھی عوامی فلاح و بہبود کے مزید منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں انسانیت کی بہتر سے بہتر انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے تقریب کے اختتام پر کوہسار یونائیٹڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے وائس چیئرمین عابد سعید ستی، مدثر اشفاق،عبدالرحمن، شاہد ستی، محمد نعیم، عاصم پرویز، محمد اسحاق اور ندیم حفیظ کی جانب سے تمام معزز مہمانوں، اہل علاقہ اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیاٹرسٹ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ صحت اور تعلیم کارڈ کے اس فلاحی پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کریں، تاکہ اس منصوبے کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا سکے اور زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں کو صحت و تعلیم کی سہولیات فراہم کی جا سکیں تقریب میں شریک معززین اور اہل علاقہ نے کوہسار یونائیٹڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خدمتِ انسانیت کے اس مشن میں اپنی استطاعت کے مطابق ٹرسٹ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔













