اسلام آباد (ٹی این ایس) نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیرِ تربیت اے ایس پیز کا ڈی آئی جی سکیورٹی آفس کا دورہ۔

 
0
6

اسلام آباد (ٹی این ایس) نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیرِ تربیت اے ایس پیز کا ڈی آئی جی سکیورٹی آفس کا دورہ۔ ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے زیرِ تربیت افسران کو سکیورٹی ڈویژن کے مرکزی کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے بالخصوص وی وی آئی پیز اور وی آئی پیز کی سکیورٹی، سکیورٹی پلاننگ اور دیگر اہم سکیورٹی امور پر روشنی ڈالی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرِ تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (اے ایس پیز) نے اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی سیکیورٹی آفس کا مطالعاتی دورہ کیا، جہاں انہیں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے نظام، ذمہ داریوں اور عملی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے زیرِ تربیت افسران کو سکیورٹی ڈویژن کے مرکزی کردار اور اس کی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے وی وی آئی پیز اور وی آئی پیز کی سکیورٹی ، سکیورٹی پلاننگ، رسک اسیسمنٹ، اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات سمیت دیگر اہم سکیورٹی امور پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ڈی آئی جی سکیورٹی نے زیرِ تربیت افسران کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں اہم شخصیات، غیر ملکی وفود، سفارتی مشنز اور دیگر اہم تنصیبات کی سکیورٹی کے لیے جامع اور مربوط حکمت عملی اختیار کی جاتی ہے، جبکہ بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید تکنیک، پیشہ ورانہ مہارت اور موثر رابطہ کاری کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔دورے کے دوران زیرِ تربیت افسران کو سکیورٹی ڈیوٹی کی منصوبہ بندی، مختلف سکیورٹی انتظامات، کمانڈ اینڈ کنٹرول، متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری اور ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر زیرِ تربیت اے ایس پیز نے اسلام آباد پولیس کے سکیورٹی نظام اور پیشہ ورانہ طریقہ کار میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ دورے کا مقصد زیرِ تربیت افسران کو عملی پولیسنگ اور سکیورٹی مینجمنٹ کے حوالے سے پیشہ ورانہ معلومات اور عملی تجربہ فراہم کرنا تھا تاکہ وہ مستقبل میں اپنی ذمہ داریاں مزید موثر انداز میں انجام دے سکیں۔